خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی، گیس پر سبسڈی کیلئے راضی کرلیا

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہونے کے قریب، آئی ایم ایف کو بجلی گیس پر غریب صارفین کیلئے سبسڈی پر راضی کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے بڑے برآمدی شعبوں کیلئے گیس سبسڈی پر بھی آئی ایم ایف کو راضی کر لیا گیا، وزارت خزانہ امیر طبقے کیلئے گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔وزارت خزانہ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی شئیر کرے گا، میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی کا مسودہ شئیر ہونے پر وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف معاہدہ ہو گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے سیلاب کے بعد خسارہ بڑھنے کی وجہ سے کچھ مزید رعایتوں پر بھی بات چیت جاری ہے۔