عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

’متحدہ مجلس علما‘کا میر واعظ کی مسلسل نظربندی پر اظہا ر تشویش

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف مذہبی وسماجی تنظیموں کے اتحاد ’متحدہ مجلس علما‘ (ایم ایم یو) نے اپنے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق میر واعظ عمر فاروق اگست 2019 سے گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ایم ایم یو نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کے اعلیٰ مذہبی رہنما کی مسلسل نظربند ی مذہبی و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کے روز میر واعظ کا خطبہ سننے کیلئے مقبوضہ وادی کے دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ جامع مسجد سرینگر پہنچتے ہیں لیکن انہیں وہاں نہ پاکر سخت مایوس ہو جاتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ میر واعظ کی طویل نظر بندی کشمیر عوام،علماء وغیرہ کیلئے انتہائی باعث تشویش ہے۔بیان میں قابض بھارتی انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ شعبان کے مقدس مہینے خصوصاً شب برات سے قبل میرواعظ کی غیر مشروط رہائی کو یقینی بنائیں۔ بیان میں دیگر کشمیری علماکی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا جنہیں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید کیا گیا ہے۔