عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جب عمران خان حکم کریں گے پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے: یاسمین راشد

سابق وزیراعظم عمران خان حکم کریں گے ہم پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے۔ذرا ئع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں، تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت میں پیش کرنا تھا، عدات نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بلایا تھا لیکن انہوں نے راتوں رات اس کی ٹرانسفر کر دی، یہ پوری کوشیش کر رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہ ملے لیکن ہمیں عدالتوں پر پورا یقین ہے، 14 فروری کو کیس کی دوبارہ سماعت ہو گی، اسلام آباد سے جے آئی ٹی مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ نگران حکومت جو بنائی گئی ہے ان کی تحریک انصاف سے دشمنی عیاں ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، الیکشن نہ کروانے کے بہانے تلاش کیے جا رہے ہیں، سکیورٹی فورسز کہتی ہیں کہ ہم الیکشن میں سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتیں، ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی مل سکتی ہے تو صوبائی انتخابات کیلئے کیوں نہیں مل سکتی۔یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں واپس جانے کا مقصد یہ ہے کہ وفاق میں جو نگران حکومت بنائی جائے اس میں من مانی نہ کی جا سکے۔