شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

’گائے کو گلے لگا کر ویلنٹائن ڈے منائیں‘، بھارتی حکومت کی انوکھی اپیل

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں مغربی اثرات سے بچنے اور مقامی روایات کو اپنانے کے لیے بھارتی حکومت کا ایک ادارہ لوگوں کو ویلنٹائن ڈے پر ’گائے کو گلے لگانے‘ کی ترغیب دے رہا ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق حکومتی ادارے اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی ایک انوکھی**اپیل** میں کہا گیا ہے کہ بورڈ رواں ماہ 14 فروری کو ’گائے کو گلے لگانے‘ کا دن منانے کی خواہش رکھتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ملکی ثقافت اور دیہی معیشت میں گائے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے اینیمل ویلفیئر بورڈ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 14 فروری کو لوگ گائے کو گلے لگائیں تاکہ لوگوں کو خوشی نصیب ہوسکے۔اپیل میں کہا گیا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ گائے بھارتی ثقافت اور دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو ہماری زندگی کو رکھنے میں مدد دیتی ہے‘۔