سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترکیہ شام زلزلہ،وزیراعظم کا ہر ضلع میں کلیکشن سینٹر بنانے کا حکم

پاکستان مشکل حالات میں ترکیہ اور شام کو اکیلا نہیں چھوڑے گا: وزیراعظم
لاہور(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلہ کے متاثرین کی امداد کے لیے سامان کی بڑی کھیپ روانہ کر دی اور کہا کہ پاکستان مشکل حالات میں کبھی ترکیہ کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔لاہور ایئرپورٹ پر ترکیہ کے لیے امدادی سامان بھیجنے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکیہ اور شام زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں، ترکیہ حکومت اور نمائندوں کو یقین دلاتے ہیں جہاں تک ممکن ہوسکا اپنی مدد سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ اور شام میں سردی ہے وہاں خیموں کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کی جانب سے امداد کا سلسلہ روزانہ جاری رہے گا۔وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہر ضلع میں امداد اکٹھی کرنے کے لیے کلیکشن سینٹر بنانے کا حکم دیا ہے۔وزیر اعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قریبی امدادی مرکز یا این ڈی ایم اے میں سامان جمع کرائیں۔وزیر اعظم کی جانب سے متاثرین کے لیے معیاری کمبل،گرم کپڑے،بچوں کی خوراک اورخیموں کا فوری بندوبست کرنے پر زور دیا گیا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے 1122 کی ٹیم ترکیہ روانہ کی، 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں ترکیہ نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، ترکیہ اور شام کے بہن بھائیوں کی ہم نے خدمت کرنی ہے اور پوری طرح ان کا ہاتھ تھامنا ہے۔