سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان 85 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے کرتا ہے:بلاول بھٹو

کراچی(پی پی آ ئی)وزیرخارجہ بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ پاکستان 85 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے کرتا ہے دہشت گردی اورمنشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں۔پاک بحریہ اورمنسٹری آف میری ٹائم افیئرزکے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کانفرنس سے خطاب میرے لئے اعزازکی بات ہے، غیرملکی وفوداورتمام اسٹیک ہولڈزکوخوش آمدید کہتاہوں فوڈ سیکیورٹی اورسیاحت میں سمندرکی اہمیت کواجاگرکرتے ہیں جبکہ بلیواکنامی کوملک کی معیشت کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سمندری وسائل استعمال کرنے سے آنیوالی نسلوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ پاکستان 85 فیصد تجارت سمندرکے ذریعے کرتا ہے اور دہشت گردی اورمنشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں جس کا دنیا کے ساتھ مل کر چیلنجز کامقابلہ کرنا ہوگا۔بلاول بھٹومزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے سمندرکی سطح بلندہورہی ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے گلوبل وارمنگ بھی بڑھ رہی ہے۔