خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوہلو میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسر شہید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسر شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جواد اور کیپٹن صغیر کوہلو میں خفیہ معلومات پر ہونے والے خفیہ آپریشن میں شریک تھے کہ اس دوران بارودی مواد پھٹ گیا جس کی زد میں آکر دونوں افسر شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں اور امن دشمنوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان کے امن اور خوشحالی کو سبوتاڑ نہیں کیا جا سکتا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اپنے خون اور جان کی قیمت پر بھی دشمنوں کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہونے دیں گی۔