خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے خواتین کو آگے آنا ہوگا: مریم نواز

پشاور (پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازنے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو ٹھیک کرنے کے لئے خواتین کو آگے آنا ہوگا۔ مریم نواز خیبرپختونخوااور ہزارہ کی خواتین کی مرکز نگاہ بن گئیں،مریم نواز کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ خوشگوار ماحول میں طویل نشست ہوئی۔ہزارہ موٹر وے بنانے پر خواتین نے نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیااورخواتین نے پارٹی کا سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے پر مریم نوازکو مبارک دی۔اس موقع پر موجود خواتین سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ موجودہ حالات کو ٹھیک کرنے کے لئے ماوں، بہنوں، بیٹیوں کو آگے آنا ہوگا،اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کی سب سے زیادہ فکر ماں کو ہوتی ہے، آپ کے ساتھ مل کر ایک ماں، بہن اور بیٹی والے جذبے سے پاکستان کو سنواریں گے،چاہتے ہیں کہ جس طرح پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنایا، خیبرپختونخواہ اور ہزارہ میں بھی ایسے اقداما ت کریں،خواہش کے یہاں بھی بہترین ہسپتال اور سکول بنیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خواتین راہنماوں اور کارکنان نے ہر دور میں جرات و بہادری کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے،مسلم لیگ (ن) کی خواتین کے جذبے، قربانیوں اور پارٹی سے وفا کو سلام پیش کرتی ہوں،خوش قسمتی ہے کہ آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا، میری گرفتاری اور سیاسی جدوجہد میں خواتین نے بھرپور ساتھ دیا، یہ محبت بھول نہیں سکتی، پارٹی کی ماوں، بہنوں، بیٹیوں کے ساتھ مضبوط رشتہ بن چکا ہے، مل کر ایک بھرپور سیاسی قوت بنیں گے۔