خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد کے نجی اسپتال میں مولانافضل الرحمان کا کامیاب آپریشن

کامیاب آپریشن کے بعد اب مولانافضل الرحمان کی طبیعت بہترہے:ترجمان
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد کے ایک اسپتال میں آپریشن کیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمان گزشتہ کئی ماہ سے مثانے کی تکلیف کا شکار تھے، معالجین نے تکلیف کی وجہ پتھری قرار دی تھی۔جے یو آئی (ف) کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتال میں گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے مثانے سے پتھری نکالنیکے لئے آپریشن کیا گیا تھا۔مولانا فضل الرحمان اب بھی اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں بھی مولانا فضل الرحمان نے ناسازی طبیعت کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی تھیں۔