خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے 43 اراکین سے متعلق تحریری حکم جاری

لاہور (پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43 اراکین سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کی درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کردیا، فیصلے کے مطابق 43 اراکین سے متعلق نوٹی فکیشن 7مارچ تک معطل رہے گا۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے43 حلقوں میں تاحکم ثانی ضمنی الیکشن نہیں کروائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے جاری کردہ 25 جنوری کے نوٹی فکیشن کو معطل کرتی ہے، الیکشن کمیشن پٹیشن کے حتمی فیصلے تک ان حلقوں میں الیکشن نہیں کروائے گا جبکہ تمام فریقین 7مارچ تک اپنے اپنے جوابات داخل کریں۔واضح رہے کہ ایک روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا اور عدالت نے ان حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی روک دیا ہے۔