خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جناح اسپتال کراچی سے حاملہ خاتون لاپتا، اہل خانہ ڈھونڈتے رہے

کراچی(پی پی آ ئی)کراچی میں جناح اسپتال سے چوبیس سالہ حاملہ خاتون مبینہ طور پر لاپتا ہوگئی۔ خاتون کو ایمرجنسی میں اسپتال لایا گیا تھا، اہل خانہ کی جانب سے اسپتال کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کو اسپتال کے اندر آتے ہوئے تو دیکھا جا سکتا ہے مگر واپس جاتے ہوئے نہیں،میڈیا سے گفتگو میں اہل خانہ نے بتایا کہ خاتون کو گزشتہ صبح 9 بجے زچگی کیلئے اسپتال لایا گیا تھا۔ دوسری جانب واقعہ پر پولیس نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال میں خاتون کا اندراج موجود نہیں۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون دوپہر ایک بجے گائنی وارڈ سے کھانا کھانے کے لیے باہر آئی اور مل کر واپس وارڈ میں چلی گئی۔