شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیب ترمیمی قانون،اومنی گروپ کے روپوش رہنے والے کرداروں کا بھی عدالتوں سے رجوع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)نیب ترمیمی بل پاس ہونے کے بعد اومنی گروپ کے روپوش رہنے والے کرداروں نے بھی عدالتوں سے رجوع کر لیا۔نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے ملزمان کو ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، اور اب اومنی گروپ کے روپوش رہنے والے کرداروں نے بھی عدالتوں سے رجوع کرلیا ہے۔اومنی گروپ اسکینڈل میں اشتہاری رہنے والے نمر مجید اور علی کمال مجید ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات واپس ہونے کے بعد واپس لوٹ آئے ہیں، اور انہوں نے اسلام آباد کی ماتحت عدالت میں اپنے بلاک شناختی کارڈز کھولنے کی درخواستیں دے دی ہیں۔دوسری جانب عدالت نے بھی اشتہاری ملزمان کے سرنڈر کرنے پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں احتساب عدالتوں سے 10 ملزمان اشتہاری قرار دیئے ہوئے تھے۔