خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ضمنی الیکشن،این اے 256 کیلئے مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور

کراچی(پی پی آ ئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی جانب سے اچھی پیش رفت کی توقع ہے، پیپلز پارٹی کے دوستوں نے ہماری بات مثبت انداز میں سنی ہے، ہمیں پیپلز پارٹی سے اچھے جواب کی توقع ہے، ہمارے پاس لوگوں کا مینڈیٹ آئے گا تو 2010 والا کراچی بنائیں گے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس شہر میں جب بھی اچھا ہوا ہے ایم کیو ایم کے دور میں اچھا ہوا ہے، بہت ساری پارٹیوں سے ہمیں آفرز ہیں، ہم نے آفرز کو قبول نہیں کیا بلکہ ٹھکرایا ہے، ہم اپنے سارے تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔دریں اثنااین اے 256 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار عماد الدین کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔دوسری جانب این اے 247 میں ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) کے آفتاب صدیقی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔