سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہماری عورتیں ملک کا سرمایہ ہی نہیں سہارہ بھی ہیں: شیری رحمان

اسلام آ با د(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے خواتین کے قومی دن کے موقع پر ملک کی تمام باہمت، محنتی اور بہادر خواتین کو خراج پیش کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ملک کی 49 فیصد آبادی عورتوں پر مشتمل ہے، ہماری جرات مند عورتیں ہی پاکستان کی دستاویزی اور غیر دستاویزی معیشت کا پہیہ چلاتی ہیں،ہماری عورتیں ملک کا سرمایہ ہی نہیں سہارہ بھی ہیں۔ سماجی را بطے کی ویب سایٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ معاشرے میں سماجی اور معاشی انقلاب صرف نعروں سے نہیں آتا، وڑن اور کارکردگی سے آتا ہے۔ہم صرف “تبدیلی” کے نعرے اور بیانیہ نہیں بناتے بلکہ معاشرے کی ترقی کے انقلابی منصوبوں پر کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر ہو یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی اور انقلابی منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ اب سندھ حکومت کے پیپلز پاورٹی رڈکشن پروگرام کے ذریعے صوبے بھر کی خواتین ترقی کی نئی مثال قائم کر رہی ہیں۔ ہماری خواتین ایک خود کفیل معاشرے کی بنیاد ڈال رہی ہیں۔ 4سال سے جاری انقلابی منصوبے سے 13 لاکھ خواتین مستفید ہو چکی ہیں جبکہ 80 ہزار سے زائد خاندان غربت کی لیکر سے اوپر آچکے ہیں،منصوبے کے تحت غریب خواتین کو اپنے کاروبار کیلئے بلا سود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے۔