ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ حکومت کا سکھر میں پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان

کراچی(پی پی آئی) سندھ حکومت نے سکھر میں 17 فروری سے پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔اس کے علاوہ 18 فروری سے حیدر آباد میں پیپلز پنک بس سروس بھی شروع ہوجائے گی۔وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے، 20 فروری سے کراچی میں پنک بس کے مزید تین روٹس شروع ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر کے 23 اضلاع میں 22 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے اہلیان سکھر کی سہولت کیلئے پیپلز بس سروس کا آزمائشی بنیاد پر آغاز کیا گیا تھا جبکہ کراچی میں خصوصی طور پر خواتین کیلئے یکم فروری سے پنک بس سروس شروع کی گئی۔