روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی ٹانگ فریکچر ہے جو ابھی جڑی نہیں ہے: فرخ حبیب

عمران خان عدالتوں کااحترام کرتے مکمل صحتیابی کے بعد پیش ہونگے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹانگ پر فریکچر ہے جو ابھی جڑی نہیں ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا گولیاں لگنے سے وہ بری طرح زخمی ہوئے انکی ٹانگ کی ہڈی گولی لگنے سے فریکچر ہے جو ابھی ہڈی جڑی نہیں ہے اس حوالے سے میڈیکل رپورٹس اور ڈاکٹرز کی سفر نہ کرنیکی ہدایات بہت واضح ہے۔ عمران خان عدالتوں کااحترام کرتے ہے مکمل صحتیابی کے بعد پیش بھی ہونگے۔خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی طرف سے عبوری ضمانت عدم حاضری کی بنا پر مسترد کر دی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اگر ملزمان ضمانت کی درخواست واپس لے لیتے ہیں تو پھر پولیس اْنھیں اس مقدمے میں گرفتار کرسکتی ہے۔