سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران سیٹ اپ کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں، پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے تمام اقدامات غیر قانونی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سیاسی اور لیگل ٹیم سے ملاقات کی جس میں گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کے سامنے آئینی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ گورنر کا موقف ہے کہ انہوں نے اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس پر دستخط نہیں کیے اس لیے تاریخ نہیں دیں گے، گورنر پنجاب بتائیں جب انہوں نے اسمبلی تحلیل پر دستخط نہیں کیے تو پھر نگران حکومت کس اختیار کے تحت بنایا؟ گورنر نے وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کو نگران سیٹ اپ کے لیے مشاورت کے خطوط کیسے لکھے؟،پرویز الٰہی نے کہا کہ گورنر نے اسپیکر کو کس حیثیت سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لیے خط لکھا؟،گورنر پنجاب نے نگران کابینہ سے حلف کس حیثیت سے لیا؟۔ انہوں نے کہا کہ گورنر اگر آئینی ذمہ داری کو نہیں مانتے تو پھر ان کا قائم کردہ نگران سیٹ اپ بھی غیر آئینی ہو گا، گورنر جب خود کو اسمبلی تحلیل سے الگ کر رہے ہیں اور تاریخ نہیں دے رہے تو پھر تو آئینی عمل آگے بڑھا ہی نہیں۔