سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(پی پی آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حکومتی فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ذرا ئع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی ہے، درخواست میں وزارت پٹرولیم اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔خیال رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 280 روپے لٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل فی لٹر 196 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے۔