سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: تنویر الیاس

مظفرآباد(پی پی آئی) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ بھارت کی نسل پرست حکومت مقبوضہ کشمیر میں ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی ڈھٹائی سے خلاف ورزی کر رہی جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔کشمیر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم آ زاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں، بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے جو کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی ضمانت دیتی ہیں۔ بھارت نے نہ صرف کشمیر پر غیر قانونی تسلط قائم کر رکھا ہے بلکہ اس نے غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں آباد کر کے خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کا مذموم عمل بھی شروع کر رکھا ہے۔