سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کیلئے موجود خطرات ہمارے لیے بھی خطرہ ہیں: امریکا

پروپیگنڈا، بے بنیاد الزامات کو امریکہ،پاکستان تعلقات میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے: نیڈ پرائس
واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے اور اسے پروپیگنڈا یا جھوٹے الزامات سے متاثر ہونے نہیں دے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہوئے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم عمران خان کے رجیم چینج کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔پریس بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی سیاسی رہنما اور جماعت کو کسی دوسرے پر فوقیت نہیں دیتے، پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، پاکستان میں کسی بھی سیاسی رہنما اور جماعت کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، امریکا کا قابل اعتماد شراکت دار ہے اور پاکستان کیلئے موجود خطرات ہمارے لیے بھی خطرہ ہیں، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں اور جمہوری اور خوشحال پاکستان ہمارے مفادات میں ہے۔ہم پروپیگنڈا، جعلی اور بے بنیاد معلومات کو باہمی تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔