سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفرایکسپریس میں دھماکہ، ایک خاتون جاں بحق

چیچہ وطنی (پی پی آ ئی) چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہواجس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو ئے ہیں۔حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکہ بوگی نمبر چار میں ہوا، دھماکے سے ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ تین زخمی ہوئی ہیں، ٹرین میں دھماکہ میاں چنوں سے نکلتے ہی ہوا تھا، ٹرین میں موجود مسافر ایمرجنسی چین کھینچتے رہے مگر عملے نے دھیان نہیں دیا، واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لے لیا، نگران وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال کے کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو فی الفور جائے وقوعہ پر پہنچنے اور زخمیو ں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔