سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کارکنان کو اپنی سیاست کا ایندھن بنا رہے ہیں: پیپلزپارٹی

عمران خان اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی کیلئے جیل جانے کی پہل کریں:شیر ی رحمان
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ما حولیا تی تبدیلی سینیٹر شیر ی رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کیلئے خود کو اور اپنے پارٹی رہنماؤں کو نہیں بلکہ ورکرز کو آگے کر رہے ہیں،اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لئے جیل جانے کی پہل کریں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ،تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ 200 کارکنان لاہور اور 200 پشاور میں گرفتاری دینگے۔ افسوس ہے کہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما کارکنان کو اپنی سیاست کا ایندھن بنا رہے ہیں۔سیاسی قائد ہر تحریک میں اپنے کارکنان کی قیادت کرتے ہیں۔ یہاں پارٹی قائد اور دیگر خود ضمانتیں لے رہے اور کارکنان کو جیل جانے کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیا آئے روز عدالت سے میڈیکل گراؤنڈ پر حفاظتی ضمانت لینے والوں کے کہنے پر لوگ جیل جائے گے؟ عدالت بلائے تو کہتے ہیں ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ آصف علی زرداری ہسپتال سے عدالتوں میں پیش ہوتے تھے، عمران خان کے لئے الگ اور دوسروں کیلئے الگ قانون کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔