سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈار اناڑی کے ہاتھوں معیشت کا مکمل جنازہ نکل چکا ہے:شیریں مزاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے منی بجٹ پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ ڈار اناڑی کے ہاتھوں معیشت کا مکمل تیا پانچہ کئے جانے کے بعد آسمانوں کو چھوتی مہنگائی کے طوفان میں سسکتے عوامِ پاکستان کے ساتھ یہ ایک نہایت بھونڈا اور ظالمانہ مذاق ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنی ٹو یٹ میں شیریں مزاری نے حکو مت کو شدید تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا کہ یہ مجرم، سازشی اور منشی سب نہایت ہی بے شرم ہیں،جب بھی غریبوں کی فلاح کا کوئی پروگرام سامنے آتا ہے مجرموں کے دْم چھلے نقوی کی نگران کابینہ اسے بند کرنے کا فیصلہ کرتی ہے کیونکہ غریب دشمنی انہیں ورثے میں ملی ہے۔ غریب شہریوں کوصحت کارڈ سکیم کے تحت میسر آنے والے صحت و علاج سے محروم کیا جانا نہایت شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے احساس ریڑھی بان پروگرام کے تحت لائسنس لیکراپنے رزق کاسامان کرنے والے غریبوں کی روزی (ریڑھیوں،سامان)پر لات مارنے سے لیکر پنڈی کی واحدپناہ گاہ بندکرنے تک امپورٹڈسرکار اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے، جیساکہ منی بجٹ سے واضح ہے،غریبوں کومشکلات کے بوجھ تلے کچلناچاہتی ہے۔