شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسانی حقوق کے کشمیری کارکن خرم پرویز کیلئے مارٹن اینالز ایوارڈ مظلوم کشمیریوں کی فتح ہے: علی رضا سید

برسلز(پی پی آئی)کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہاہے کہ سوئیٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم مارٹن اینالزفاؤنڈیشن نے انسانی حقوق کے عالمی شہرت یافتہ کشمیری کارکن خرم پرویز کیلئے مارٹن اینالز ایوارڈ کا اعلان کرکے مظلوم کشمیریوں کے انسانی حقوق کو تسلیم کیا ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق علی رضانے ایک بیان میں کہا کہ خرم پرویز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار کیا ہے اور تقریبا گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے بے بنیاد الزامات کے تحت جیل میں نظربند ہیں۔خیال رہے کہ مارٹن اینالز فاؤنڈیشن برطانوی نڑاد انسانی حقوق کے اہم رہنما اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سابق سیکرٹری جنرل مارٹن اینالز کے نام پر قائم کی گئی ہے۔ تنظیم نے اس بار خرم پرویز کے علاوہ، چاڈ کے ڈیلفین ڈجیرائبی اور وینزویلا کے فلیسیانو رائینا کو بھی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔