جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز،آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوںکی ٹیسٹ سیریز کا آغاز آئندہ ماہ 12 فروری سے سینچورین میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ سے ہوگا، طویل دورانئے کی سیریز کے لئے آسٹریلیا نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز میں مایوس کن پرفارمنس کے باعث جارج بیلے کو ڈراپ کردیا گیا ہے، شان مارش اور ایلکس ڈولن اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، ٹیم کی قیاد ت مائیکل کلارک کریں گے، بریڈ ہیڈن ان کے نائب ہوں گے۔

Next Post

آسٹریلین اوپن :فیڈرر ،نڈال ،مرے اور آزرینکا کی کوارٹر فائنل میں رسائی

Tue Jan 21 , 2014
میلبورن: آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ٹاپ کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ راجرفیڈرر،رافیل نڈال، اینڈے مرے اوروکٹوریا آزرینکا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، نڈال ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں چین کے کے نیشی کوری […]