میلبورن: آسٹریلین اوپن ٹینس کا کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق مکسڈ ڈبلزمیں بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے مدمقابل آئیں گے ۔دلچسپ مقابلے میں اعصام الحق کا ساتھ جرمن کی جولیا گورجیس دیں گی جبکہ ثانیہ مرزا رومانیہ کے ہویاٹیکاﺅ کے ہمراہ ہوں گی ۔ اعصام اورجولیا گورجیس کی جوڑی نے دوسرے راﺅنڈ میں بیلا روس کے میکس مرنی اور آندریا ہلاواکووا کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دی تھی ۔واضح رہے اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بھوپننا تیسرے راﺅنڈ میں شکست کے بعد مینز ڈبلز ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلزکے کوارٹر فائنل میں شکست سے دوچار ہوئی تھیں۔