بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ توشہ خانہ چور، ملک دشمنوں کیخلاف مہم چلا رہی ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اب صرف ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کا تمسخر اور تضحیک جو آپ کر رہے ہو اْس کی مثال نہیں ملتی، عدلیہ سے گالی دھمکی اور دھونس سے ہر روز بیل تم لیتے ہو عمران خان صاحب یہ بیان دینے کے لئے بہت ساری بے شرمی چاہئے۔لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ اب صرف اور صرف تمہیں اور تمہارے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے، پاکستان کی معیشت کو کھوکھلا کرنے اور عوام کو بے روزگار کرنے والے کرداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب صرف فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور اور ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔