آئین کے تحت انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتے

ناہی مشاورت کر سکتے ہیں:الیکشن کمیشن کا صدر عارف علوی کو جواب
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن کی جانب سے صدرعارف علوی کو جواب دیا گیا ہے کہ کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہے۔الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے لکھے جانے والے خط، جس میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کے بعد دونوں صوبوں کے گورنرز سے رابطہ کیا لیکن اب تک ان کی جانب سے الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے لکھا کہ کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کی حکم کے تحت گورنر پنجاب سے رابطہ کیا جنھوں نے آگاہ کیا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے کہ آئین گورنر سے مشاورت کی اجازت نہیں دیتا۔خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس اسمبلی تحلیل ہو جانے کی صورت میں انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار موجود نہیں ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ کمیشن صدر پاکستان کے عہدے کا احترام کرتا ہے لیکن الیکشن کی تاریخ کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے الیکشن کے معاملے پر صدر پاکستان کے آفس سے مشاورت نہیں کر سکتا۔

Next Post

پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ عوامی مسائل سے آگاہ نہیں: سراج الحق

Sun Feb 19 , 2023
لاہور (پی پی آ ئی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم مہنگائی کی وجہ سے مایوس اور پریشانی کا شکار ہے، پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ عوامی مسائل سے آگاہ نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ غریب […]