پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ عوامی مسائل سے آگاہ نہیں: سراج الحق

لاہور (پی پی آ ئی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم مہنگائی کی وجہ سے مایوس اور پریشانی کا شکار ہے، پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ عوامی مسائل سے آگاہ نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ غریب آٹے کے حصول کے لیے لائنوں میں لگے ہیں جبکہ مالدار ڈالرز کے لیے لائن میں کھڑے ہیں، ہر شخص مہینے کے بجٹ کی وجہ سے پریشان ہے، غریب سوچ رہا ہے کہ بجلی گیس کے بل کیسے ادا کروں لیکن پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کو عوامی مسائل کا علم نہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان سے غداری کی، سودی نظام اپنایا، ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، صنعتی یونٹس ختم اور کاروبار بند ہو رہے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران مہنگائی میں 27 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔سراج الحق نے کہا کہ پارلیمان والے مراعات میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ غریب آٹے کیلیے رو رہا ہے، پٹرول ہزار روپے لیٹر بھی ہو جائے تو پی ڈی ایم کو فرق نہیں پڑتا۔

Next Post

وزیرِاعظم کا پاکستان کی فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین

Sun Feb 19 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی انسانی ہمدردی اور فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین کیا ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی کی سربراہی […]