بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی پولیس افس حملے میں زخمی ہوناوالا پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی(پی پی آ ئی)کراچی پولیس افس حملے میں زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔دوروز قبل کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، تاہم پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کو صرف 3 گھنٹوں کے اندر جہنم واصل کرتے ہوئے آپریشن کلین اپ کیا۔دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے تھے، تاہم زخمی ہونے والے پولیس اہلکار عبدالطیف اتوار کے روز زخموں کی تاب بہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے، اور کراچی پولیس آفس میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ترجمان ایس ایس یو کے مطابق شہید ہونے والا اہلکار عبدالطیف سیکیورٹی ڈویڑن ون میں تعینات تھا، جو دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔