سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے
لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری نے عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے بھی لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دے دی ہے۔درخواست موقف دیا گیا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے، ایڈمنسٹریٹو جج کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد عمران خان ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے عمران خان کو پیر تک پیش ہونے کی مہلت دی تھی۔عمران خان نے اسلام آباد میں درج مقدمے پر حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔