کراچی میں میئر کے انتخاب کا عمل آگے بڑھایا جائے، پیپلز پارٹی کاالیکشن کمیشن کو خط

کراچی(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی نے کراچی میں میئر کے انتخاب کا عمل آگے بڑھانے کے لئے ا لیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ خط میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی میں میئر کے انتخابات میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں لکھا کہ محض 11 نشستوں پر انتخاب کی وجہ سے 250 اراکین کو میئر کے انتخاب سے روکنا انصاف نہیں ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ میئر کے انتخاب میں تاخیر کا کوئی عذر ہم درست نہیں سمجھتے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن بلاتاخیر کراچی کے میئر کے لئے انتخاب کرائے۔

Next Post

پی ایس ایل 9 کا ایک میچ سپورٹس سٹی نارووال میں کھیلا جائیگا: احسن اقبال

Mon Feb 20 , 2023
نارووال(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جتنی بھی ٹیمیں پاکستان سپر لیگ کھیل رہی ہیں وہ ہماری ہیں، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، اگلے پی ایس ایل کا […]