رواں سال بینظیر بھٹو قتل کیس میں ملوث کردار سامنے آجائیں گے: منظور وسان

کراچی(پی پی آ ئی)پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر منظور وسان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور شہید بینظیربھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آ جائے گی۔اپنے خوابوں کی وجہ سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے دعویٰ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور شہید بینظیر بھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آئے گی، کون کون ملوث تھا اور کس کس نے ان کو قتل کروایا سب منظر عام پر آئے گا۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ ستمبر اور اکتوبر تک بہت سی چیزیں منظرعام پر آئیں گی، رواں سال سیاستددنو ں کی ہی نہیں بلکہ اس بار اداروں کی بھی بہت سے آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی، عام انتخابات اکتوبر میں ہو بھی سکتے ہیں اور تاخیر بھی ممکن ہے، لیکن عام انتخابات میں عمران خان کا جیتنا مشکل نظرآ رہا ہے۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید ہماری قیادت کے خلاف بکواس کر رہا ہے، لیکن میں بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا مستقبل اچھا دیکھ رہا ہوں، فنکشنل لیگ پیپلزپارٹی میں ضم ہوگی، اور ان کے پاس اس کے علاوہ اب کوئی آپشن نہیں، پیر پگارا شامل ہوں گے تو دل سے ویلکم کروں گا۔

Next Post

کراچی میں میئر کے انتخاب کا عمل آگے بڑھایا جائے، پیپلز پارٹی کاالیکشن کمیشن کو خط

Mon Feb 20 , 2023
کراچی(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی نے کراچی میں میئر کے انتخاب کا عمل آگے بڑھانے کے لئے ا لیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔ خط میں پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی […]