خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز کو اربوں روپے کی زمین غیر قانونی طور دیے جانے کا انکشاف

کراچی/اسلام آ باد(پی پی آ ئی)کراچی اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر محکمہ کسٹمز کو اربوں روپے کی زمین غیر قانونی طور دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی اور اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹس کی اربو روپے مالیت کی زمین پاکستان کسٹمز کو غیر قانونی طور پر دے دی۔سی اے اے انتظامیہ کے غیر قانونی اقدام کا بھانڈا آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے پھوڑ دیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے آرڈیننس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 6 ایکڑ زمین اسلام آباد ایرپورٹ پر دینے کی منظوری دی گئی۔اسی طرح کراچی ایرپورٹ کی حدود میں کسٹمز کو رہائشی کالونی کے لئے زمین دی گئی، کسٹمز افسران کو رہائش کے لئے کراچی ایئرپورٹ پر بنگلے بھی الاٹ کیے گئے۔روپرٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ کسٹمز کو زمین کی الاٹمنٹ سی اے اے بورڈ کے 188 ویں اجلاس میں دی گئی، سی اے اے انتظامیہ نے محکمہ کسٹمز کو زمین دے کر سی اے اے لینڈ لیز پالیسی 2019 کی بھی خلاف ورزی کی، معاملے کی تحقیقات اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔