آمدن سے زائداثاثے، نیب لاہور نے عثمان بزدار کو دوبارہ طلب کرلیا

لاہور(پی پی آئی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آج 22 فروری کو دوبارہ طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب نوٹس میں کہاگیاہے کہ عثمان بزدار پراپرٹی، انکم اور اخراجات کی تفصیلات کیساتھ پیش ہوں۔یاد رہے کہ نیب نے عثمان بزدار کو 16 فروری کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے،عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔

Next Post

عالمی طا قتیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں: مشعال ملک

Tue Feb 21 , 2023
اسلام آ باد /سری نگر(پی پی آ ئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کی دل دہلا دینے […]