عالمی طا قتیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں: مشعال ملک

اسلام آ باد /سری نگر(پی پی آ ئی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کی دل دہلا دینے والی فریادیں بھی نہیں سن سکتی،کشمیری بیٹیاں برسوں سے بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند اپنے والد کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت ڈھٹائی سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور ریاستی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے لیکن نام نہاد مہذب دنیا نے انسانی حقوق کی ان بدترین خلاف ورزیوں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بارہمولہ کے کئی خاندانوں نے اپنے بچوں کے ساتھ پریس کالونی سرینگر میں کئی سال سے متعدد جیلوں میں قید اپنے رشتہ داروں کے مقدمات کی سماعت میں تاخیر کیخلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بیٹیاں پرنم آنکھوں کے ساتھ قید کشمیری والد کی فوری بنیادوں پر رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں کیونکہ وہ فسطائی مودی حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے وحشیانہ سلوک سے بخوبی واقف ہیں۔ مشعال ملک نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے اداروں پر زور دیا کہ وہ ان کے شوہر سمیت کشمیری سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کو یقینی بنائیں کیونکہ ان سب کو کسی جرم کے لیے نہیں بلکہ صرف کشمیر کی جدوجہد آزادی کے شعلوں کو بجھانے کے لیے جیلوں میں ڈالا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے نہ کہ بھارت کا اندرونی معاملہ جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں نے تسلیم کیا ہے،لہذامسئلہ کشمیر کو اس کے تاریخی تناظر میں حل کیا جانا چاہیے۔

Next Post

عمران خان کو حاضری پر مجبور کرکے انتہائی زیادتی کی گئی: فواد چوہدری

Tue Feb 21 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنمااور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور نے بہت عزت دی لیکن عمران خان کو حاضری پر مجبور کرکے انتہائی زیادتی پر مبنی کارروائی کی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے […]