سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کو حاضری پر مجبور کرکے انتہائی زیادتی کی گئی: فواد چوہدری

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنمااور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور نے بہت عزت دی لیکن عمران خان کو حاضری پر مجبور کرکے انتہائی زیادتی پر مبنی کارروائی کی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی اور میڈیکل دونوں کو شدید خطرے میں ڈالا گیا، صرف ایک دھکا دوبارہ فریکچر کیلئے کافی تھا، جعلی میڈیکل رپورٹ پر فرار نواز شریف کو بلایا نہیں اور عوام کے لیڈر سے ایسا سلوک؟۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے پی ڈی ایم حکومت کا سلوک شرمناک ہے، دبئی کے ٹکٹ میں 50 ہزار اور شارجہ کے ٹکٹ میں 75 ہزار روپے کا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ امریکہ جانے والے اڑھائی لاکھ، لندن اور یورپ جانے والے ڈیرھ لاکھ روپے تک ٹیکس بھریں گے، پاکستان میں رہنے والے اور اوورسیز سب اس حکومت سے تنگ ہیں۔