سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مال روڈ پر 1500 کنال کا گالف کلب 4 ہزار میں دینا غریبوں کیساتھ مذاق ہے: خواجہ آصف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیئنر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مال روڈ پر 1500 کنال کا گالف کلب 4 ہزار میں دینا غریبوں مذاق اڑانے والی بات ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں، ادارے ریونیو جمع کرنے میں ناکام ہیں البتہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور ڈیفالٹ کاخدشہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے، بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہو چکی ہیں، نام نہیں لوں گا جو چیزیں ملک کے لیے زرمبادلہ نہیں بنا رہیں ان کا کوئی حل سوچنا ہو گا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 4 ہزار روپے پر 1500 کنال پر مال روڈ پر گالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے، اگر کسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں،غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزرکیوں چلاتے ہیں۔