سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی طرف سے جاری کشمیریوں کی جبری بے دخلی اور انکی املاک مسمار کرنے کی مہم مقصد انہیں محتاج بنانا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطا بق فاروق عبداللہ نے سرینگر شہر سے وابستہ پارٹی عہدیداران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کی بلڈوزر مہم کا مقصد کشمیری عوام کو محتاج بنانا ہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈران پر زور دیا کہ وہ عوام کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور خود کو عوام کیلئے ہر حال میں وقف رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی آواز مقدم ہوتی ہے،عوام کی حمایت اور تعاون سے ہی ہم بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔ پارٹی عہدیداران نے فاروق عبداللہ کو اپنے متعلقہ علاقے کے لوگوں کے مسائل و مشکلات، غیر یقینی صورتحال اورمودی حکومت کے خلاف کشمیری عوام میں پائے جانیوالے شدید غم و غصے اور تحفظات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مودی حکومت کی طرف سے جاری عوام کش اقدامات سے جہاں پہلے ہی کشمیری عوام مایوسی کا شکار تھے وہیں بلڈوزر مہم نے لوگوں کو خوف و ہراس اور دہشت میں مبتلا کر دیا ہے۔
Next Post
چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے: فواد چوہدری
Tue Feb 21 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغامیں چیئرمین نیب کے استعفیٰ پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ آفتاب سلطان نے اپنے کام […]
