مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جعلی دستخط کرنے پر عمران خان کے وکیل کا لائسنس کینسل کیا جائے:عطا تارڑ

لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے جعلی دستخط کرنے پر اظہرصدیق کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتاری سے ڈرتے ہیں، گرفتاری کا سن کر ان پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے، گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت لاہور ہائی کورٹ کے باہر لوگ جمع کرکے جلسہ کیا گیا، کیا ہمیں عدالت بلائے تو ہم بھی لوگ اکھٹے کر کے پیش ہوں، ہم اپنا دفاع کرنا اور جواب دینا جانتے ہیں۔عطا تارڑ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عمران خان کے جعلی دستخط کئے جس پر ان کا لائسنس منسوخ کیا جانا چاہئے، پنجاب بار کونسل کو اس کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کیلئے صبح دوپہر شام عدالتیں لگتی ہیں، پی ٹی آئی کے وزیر کے گھر پر ججز کی دعوت کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو رعایت دی جاتی ہے، جب کہ عدالتوں نے شاہد خاقان عباسی کا انتظارنہیں کیا، عمران خان پیش نہیں ہوئے تو انہیں ضمانت منسوخ کرنے کے بجائے ضمانت دے دی گئی، اور شاہد خاقان کو حاضر نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، نظام ایسے نہیں چلے گا۔عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سسر کے بل بوتے پر سیاست کر رہے ہیں، کسی کا 4 کینال کا پلاٹ ہے، توشہ خانہ، بلین ٹری سونامی، بی آرٹی پشاور قانون کے مطابق بنے، کیا عدالتیں ن لیگ کو نشانہ بنانے کیلئے رہ گئی ہیں، ہمارے لوگوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، اگر ہماری طرف سے عدلیہ پر دباؤ ہوتا تو نظر آتا اور پی ٹی آئی کی آدھی قیادت جیلوں کے اندر ہوتی۔