شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے سپیکر کو خط

اسلام آباد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق خط پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں جمع کروایا گیا ہے جس میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تحریک انصاف کا حق ہے اس لیے موجودہ قائد حزب اختلاف کو ہٹایا جائے اور تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر لایا جائے۔