خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پورے ملک کی عوام عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے: پر ویز الٰہی

نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری بڑھ رہی ہے
لاہور(پی پی آ ئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ پورے ملک کی عوام عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے۔وفاقی حکومت اور نگران پنجاب حکومت ہم پر جھوٹے مقدمے درج کر رہی ہے۔ عوام ان نااہل حکمرانوں کی سازشوں سے آگاہ ہیں۔ہمیں اللہ اور عدلیہ سے انصاف کی پوری امید ہے۔تفصیلات کے مطا بق چوہدری پر ویز الٰہی نے منگل کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل منظور وڑائچ سے ملاقات۔سینئر وکلا محمد عاصم چیمہ سابق صدر بار،صفدر حیات بوسال سابق صدر بار،نادر منظور دوگل،سرمد چٹھہ اور آصف خان بھی ملاقات میں شریک۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پر ویز الٰہی نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری بڑھ رہی ہے۔عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل سے مشکل تر ہو تاجارہا ہے۔نگران حکومت صرف الیکشن کروانے کیلئے بنائی گئی تھی۔لیکن ان کی توجہ بس غیرقانونی طور پر تقرر و تبادلے اورمخالفین میں خوف و ہراس پھیلانے پرمرکوز ہے۔