مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد گرفتار

شمالی وزیرستان(پی پی آ ئی) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور اور اس کے ساتھی اور 4 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کا تعلق گاؤں ہرمز، سپین وام، خدری اور میرعلی سے ہے۔گرفتار دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے 28 سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے بیشتر دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔سکیورٹی حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو مدارس میں داخل کرتے وقت چھان بین کے بعد مدارس کا انتخاب کریں۔