چین نے پاکستان کیلئے 70کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے اور رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔

Next Post

وزیر داخلہ بلوچستان کا بارکھان واقعہ پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مراسلہ

Wed Feb 22 , 2023
کوئٹہ(پی پی آئی) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے بارکھان واقعہ میں مغویوں کی بازیابی کیلئے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔وزیر داخلہ بلوچستان نے سکیورٹی اداروں کو جاری مراسلے میں لکھا ہے کہ عوام کی جان کی حفاظت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، بچوں […]