شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر داخلہ بلوچستان کا بارکھان واقعہ پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مراسلہ

کوئٹہ(پی پی آئی) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے بارکھان واقعہ میں مغویوں کی بازیابی کیلئے سکیورٹی اداروں کو مراسلہ لکھ دیا۔وزیر داخلہ بلوچستان نے سکیورٹی اداروں کو جاری مراسلے میں لکھا ہے کہ عوام کی جان کی حفاظت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، بچوں کی عدم بازیابی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ متاثرہو رہی ہے۔خیال رہے کہ ایک خاتون نے اپنے ویڈیو پیغام میں بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران پر نجی جیل میں قید کرنے کا الزام لگایا تھا، بعدازاں خاتون کو دو جوان سال بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا جن کی لاشیں کنویں سے برآمد ہوئیں۔دوسری جا نب سردار عبدالرحمان کھیتران نے خاتون کے الزامات کو رد کر دیا اور اپنے بیٹے انعام شاہ پر سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ سردار بننا چاہتا ہے، اسی نے خاتون سے بیان ریکارڈ کروایا۔بلوچستان حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جس سے 30 روز میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔