ماضی میں رہنے کے بجائے ہمیں آگے بڑھنے کافیصلہ کرنا ہے:شہباز شریف
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم اس وقت کڑے امتحان اور چیلنج سے گزر رہی ہے۔وفاقی کابینہ سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ قوم اس وقت کڑے امتحان اور چیلنج سے گزر رہی ہے، وقت آج کفایت شعاری اور قربانی کا تقاضا کررہا ہے۔ تمام چیلنجز میں غریب آدمی نے قربانی دی ہے، اللہ تعالیٰ نے اشرافیہ کو وسائل دیے ہیں، صاحب حیثیت افراد نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہوگا، کیا سب نے یہ فرض ادا کیا، یہ سوالیہ نشان ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں رہنے کے بجائے ہمیں آگے بڑھنے کافیصلہ کرنا ہے، مخلوط حکومت کڑے امتحان میں اکٹھی ہے اور فیصلے کررہی ہے، حکومت ملک کو درست سمت میں لانے کی کوشش کررہی ہے، ہماری حکومت نے اپنا فرض ادا کرنے کے لئے پورے اخلاص سے کوشش کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی نیکہا ہے کہ قربانی دیں گے اور سادگی کا مظاہرہ کریں گے، باہر بزنس کلاس کی جگہ اکانومی کلاس سے جانا پڑے گا تو اسے ترجیح دوں گا۔
