سپریم کورٹ نے سائفر معاملے کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں مسترد کردیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سائفرکی تحقیقات کے لیے دائر تینوں اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔سائفر تحقیقات کے لئے اپیلیں ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، سید طارق بدر اور نعیم الحسن نے دائر کی تھی، رجسٹرار سپریم کورٹ نے اپیلیں اعتراض عائد کرتے ہوئے واپس کر دی تھیں، درخواست گزاروں نے رجسٹرار آفس کے اعترضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کی تھی۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواستوں پر عائد اعتراضات کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا فارن افیئرز ڈیل کرنا عدالت کا کام ہے؟ جس وقت سائفر سامنے آیا وزیراعظم کون تھا؟ جواب میں عدالت کو بتایا گیا کہ اس وقت عمران خان وزیراعظم تھے، عمران خان نے بطور وزیر اعظم سائفر جلسے میں لہرایا تھا۔؟،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ’اگر کوئی وزیراعظم بننے کا بھی اہل نہیں تو اس کا بھی حل ہے، جس کا کام ہے اس کو کرنے دیا جائے۔ عدلیہ ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔وکلاکے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے سائفر معاملے کی تحقیقات کیلئے دائر تینوں اپیلیں مسترد کردیں۔

Next Post

شاہ محمود قریشی، اسد عمر،عظم سواتی نے گرفتاری دے دی ’تاحال گرفتاری کا حکم نہیں آیا:پولیس

Wed Feb 22 , 2023
لاہورپی پی آئی)لاہور میں جیل بھرو تحریک کے آغاز میں پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی، سینیٹر ولید اقبال، عمر سرفراز چیمہ اور زبیر نیازی نے گرفتاری دے دی، لاہور میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جیل وین میں جا […]