جیل بھرو تحریک ختم اور ’ضمانت کراؤ‘ تحریک شروع ہوچکی: امیر مقام

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک، جیل سے بھاگو تحریک بن گئی ہے، جیل بھرو تحریک ختم اور ضمانت کراؤ تحریک شروع ہوچکی ہے۔ پی ٹی آ ئی کی جیل بھرو تحریک پر ا رد عمل میں امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران نیازی صرف جیب بھر سکتا ہے، جیل نہیں، جیل بھرنے کی بڑھکیں رونے،’رہا کرو‘ اور ’بیمار ہوں‘کی منتوں میں بدل گئی ہیں، پولیس ہر روز زمان پارک کے باہر جیل بھرو تحریک کا اعلان کرے۔امیر مقام نے کہا کہ سوات میں محمود خان کے گھر کے باہر جیل بھرو کی دعوت دی جاتی رہی لیکن وہ گھر سے باہر نہ نکلے۔لیگی رہنما انجینئر امیر مقام نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا عمران کے لئے جان حاضر ہونے کے دعویدارجیل جانے کے خوف سے بھاگ چکے، پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ’پلستر نیازی‘کی طرح بیماریوں کے پیچھے چھپ گئے ہیں۔

Next Post

مریم نواز کا بیڈ اور گڈ جرنلز کے بعد بیڈ اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے: شیخ رشید

Fri Feb 24 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بیڈ اور گڈ جرنلز کے بعد بیڈ اور گڈ ججز کا نام لینا خطرے کی گھنٹی ہے، سپریم کورٹ پر دباو کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔سماجی را بطے کی […]