افغان خاتون کی پاکستانی شہریت سے متعلق کیس میں وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

کراچی(پی پی آ ئی)سندھ ہائیکورٹ نے افغان خاتون کی پاکستانی شہریت سے متعلق کیس میں وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔اس حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نازیہ افغان والدین کی اولاد ہے جو پاکستان میں ہی پیداہوئی اور اس کی شادی بھی پاکستانی شہری میرحسین سیہوئی، جس سے اس کے 3 بچے بھی ہیں۔عدالت نے جمعہ کے روز سماعت میں ریمارکس دیے کہ پاکستانی شہریت توپورپ میں پاکستانی سفارت خانوں نے ہزاروں میں تقسیم کی ہے،یہ معاملات گزشتہ ہفتیہی میڈیا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ معاملے کوپیچیدہ بنانے کے بجائے قانون کے مطابق حل کی کوشش کریں۔وزارت داخلہ کورپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

Next Post

بارکھناناوقعے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے واقعے میں ملوث مجرموں کو کڑی سزا دی جائے: شیری رحمان

Fri Feb 24 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بارکھنان کے افسوسناک اور قابل مذمت واقعے کے محرکات اور وجوہات جو بھی ہوں، یہ ہمارے معاشرے کے مجموعی شعور پر سوالیہ نشان ہے، واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے واقعے میں […]