شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی، تین ہفتوں میں ساڑھے سولہ روپے گر گیا

کراچی(پی پی آ ئی)ملک کی کرنسی مارکیٹ میں جمعے کے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔موجودہ ہفتے کے آخری کاروباری روز ڈالر کی قیمت 259.99 روپے پر بند ہوا۔ڈالر کی قیمت میں گذشتہ تین ہفتوں میں 16.51 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔تین فروری کو ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی جب ایک ڈالر کی قیمت 276.58 روپے پر بند ہوا تھا تاہم اس کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اور تین ہفتوں میں ڈالر کی قیمت 16.51 روپے کمی کے بعد جمعے کے روز کاروبار کے اختتام پر 259.99 پر بند ہوا۔ڈالر کی قیمت میں تسلسل سے کمی کے رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے مالیاتی امور کے ماہر سمیع اللہ طارق نے کہا کہ ’جب جنوری کے آخر میں ڈالر کی قیمت پر لگے مصنوعی کنٹرول کو ختم کیا گیا تو ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بلیک مارکیٹ سے ڈالروں کی آمد قانونی چینل کی طرف ہوئی اور انٹر بنک میں ڈالر کی سپلائی بڑھی جس نے روپے کی قدر کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے امکانات نے بھی روپے کی قدر کو سہارا دیا جس سے ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔